ویڈیو: ہاتھی نے پنجرے میں گرا بچے کا جوتا واپس لوٹا دیا

ہاتھی کو ایک عقلمند جانور سمجھا جاتا ہے اور یہ ویڈیو اس بات کو سچ ثابت کرتی ہے کہ واقعی ایسا ہی ہے۔
انسٹاگرام پر ایک بہت ہی حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی اپنے انکلوژر میں گرنے والا جوتا اپنی سونڈ سے اٹھاکر بچے کو واپس کردیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کی ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کررہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی عقلمند اور اسمارٹ ہاتھی ہے۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس کا کیپشن ہے کہ مشرقی چین کے ایک چڑیا گھر میں ایک جانور نے اپنے انکلوژر میں گرنے والا بچے کا جوتا واپس کردیا۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جسے ایک ملین صارفین دیکھ چکے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ بچہ اپنی فیملی کے ساتھ چڑیا گھر کی سیر کو آیا ہوا تھا۔
بچے کا جوتا اچانک ہاتھی کے پنجرے میں گرا جسے وہ کنارے پر کھڑا دیکھ رہا تھا جسے ہاتھی نے بھانپ لیا اور بچے کا جوتا اسے واپس لوٹا دیا۔



