بلوچستان، کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیرحاضری پر4 اہلکار معطل

0 43

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر شاکر علی بلوچ نے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران لیبارٹری میں کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیرحاضری پر چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر شاکر بلوچ نے  بتایا کہ انہیں معلوم ہوا کہ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کی لیبارٹری میں کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات کچھ اہلکار ڈیوٹی نہیں دے رہے، جبکہ صرف رضاکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں کمی آرہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شکایت پر فاطمہ جناح اسپتال کا اچانک دورہ کر کے لیبارٹری میں کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی سے غیرحاضر چار اہلکاروں کو معطل کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈاکٹر شاکر بلوچ نے بتایا کہ نئے عملے کی تعیناتی سے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.