موجودہ حکومت کو معاشی حالت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ، مولانا واسع
کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے موجودہ حکومت کو معاشی حالت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا حالات بہت جلد بہتر ہوگاہماری اتحادی حکومت ہے، فیصلوں پر مشاورت جمہوری عمل ہے، پاکستان میں بھی کسی چیزکی کمی نہیں، ہرشعبے کے ایکسپرٹ ہیں،14ماہ میں معاشی استحکام لائیں گے لیکن یہ سیاسی استحکام سے جڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں اربوں ڈالرکاخزانہ دفن ہے لیکن ہم نے ایک دھیلا نہیں کمایا، پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے ہمارامقصد زراعت کی ترقی اور برآمدات بڑھاناہے، بہت بڑے چیلنجز ہیں،ہم سب مل کر ملک کوبحران سےنکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں لوٹی دولت بیرون ملک سے واپس کیوں نہیں لاسکے؟، ہمارے اقتدار میں آنے سے پہلے خزانہ خالی ہوچکا تھا پی ٹی آئی نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پورے کوارٹر کیلئے ترقیاتی بجٹ جاری نہیں کیا،عمران خان بس کا ایکسیڈنٹ کر کے چھلانگ مار کر تماشائیوں میں شامل ہوگئے ہیں، 2018 تک پاکستان کو 25بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کامیابی سے آگے بڑھ رہے تھے، وژن 2025 پرابھی سے عملدرآمد شروع کردیں گے۔ عمران خان کو نہ ہٹاتے تو ملک اور معیشت کو مار دیتا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہماری مرضی نہیں مجبوری ہے، آئی ایم ایف کا اصرار ہے پاکستان پچھلی حکومت کے معاہدے پر عمل کرے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے ہیں، زراعت کے شعبے میں اصلاحات کررہے ہیں یہاں چھ ماہ میں نتیجہ آجائے گا انہوں نے کہا سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال ہوئی، ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔عمران خان کو ناکام سیاسی کھلاڑی قرار دیدیا جے یو آئی سندھ کی قیادت نے یہ شکایت مولانا فضل الرحمن تک پہنچا دی جمعیت علمائے اسلام اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہے۔