بلوچستان میں بھی کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی

0

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق منگل کو صوبے کے 5 اضلاع میں 309 افراد میں کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 9 افراد میں مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی اور صوبے میں شرح 2.91 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کےمطابق کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح 5.9 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ ضلع کیچ سے بھی ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.