عالیہ بھٹ میڈیا پر کیوں بھڑک اُٹھیں؟
ممبئی: (ویب ڈیسک) حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھا مہمان آنے والا ہے۔
جہاں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ اب عالیہ جو کہ برطانیہ میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ پر ہیں رنبیر انہیں لینے برطانیہ جائیں گے۔
تاہم عالیہ نے اس بات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا کو سخت جواب دیا ہے، عالیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ایک خاتون ہیں کوئی پارسل نہیں کہ انہیں پک کیا جائے۔
ایک انسٹاگرام پوسٹ پر عالیہ بھٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا جس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عالیہ کے حاملہ ہونے کے بعد سے ان کے شوٹس موخر کردیے گئے ہیں جبکہ رنبیر انہیں لینے برطانیہ جائیں گے۔
علاوہ ازیں ایک بھارتی اخبار کے مطابق عالیہ اپنی شوٹس سے واپسی کے بعد آرام کریں گی اور انہوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اپنے حاملہ ہونے کے دوران اپنے فلمی کمٹمنٹ کو متاثر نہیں ہونے دیں گی۔
اخبار نے رپورٹ میں کہا ہے کہ فلم ہارٹ آف اسٹون، روکی اور رانی کی پریم کہانی کو اداکارہ جولائی کے اواخر تک مکمل کروالیں گی۔