بین الاقوامی
امریکا کے شام ،عراق میں ایران نواز ملیشیا پرفضائی حملے

بیروت : امریکا نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر شام اور عراق میں فضائی حملے کیے ہیں، اتوار اور پیر کی درمیانی شب شام میں دو مقامات پر اور عراق میں ایک مقام پر کتائب حزب اللہ اور کتائب سید الشہدا کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایاگیا،ترجمان امریکی محکمہ دفاع جان کربی نے ایک بیان میں کہا یہ حملے جو صدر بائیڈن کی ہدایت پر کیے گئے ، ان حملوں سے 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر شام میں العمر آئل فیلڈ میں واقع امریکی بیس پر 8راکٹوں سے حملہ کیا گیا،جس کے جواب میں امریکا نے المائدین نامی قصبے پر شدید شیلنگ کی ،امریکی عہدیدارنے بتایا کہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔



