صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے ، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی : مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصرنے اے این پی کے صوبائی مجلس عاملہ کے رکن ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے اغوا ء بد امنی دہشت گردی پورے صوبے میں عروج پر ہے نہ عوام محفوظ ہیں اور نہ ایف سی کے اہلکار جس سے لگتا ہے کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے عوام قبائلی عمائدین میں روز بروز تشویش بڑتی جاررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپوزیشن سے لڑ رہی ہے اور تمام تر توجہ انکی اپوزیشن کو زیر کرنے میں لگی ہوئی ہے حکومت کی ائینی و قانونی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اپنی رٹ قائم کرے لیکن تین سال میں حکومت کی کوئی کارکردگی ہمارے سامنے نہیں ائی اگر حکومت صوبے میں اغواء برائے تاوان بد امنی اور دہشت گردی کو نہیں روکھ سکتی تو حکومت اخلاقی طور پر اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائے اور اپوزیشن کو موقع فراہم کرے ہم صوبے میں جنگل کے قانون کو رائج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ہمیں عوام ایف سی اور قبائلی معززین سمیت ہر پاکستانی کی حفاظت عزت و آبرو عزیز ہے ہم اس پر کوئی کمپرو مائز نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ اے این پی صوبائی حکومت کی اہم اتحادی ہے لیکن کچھ عرصہ قبل انکے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا اور اب انکے ایک اور اہم رہنماء کو کچلاک سے اغواء کیا گیا جسپر مجھے سخت تشویش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے فوری طور پر ملک عبیدا للہ کاسی کی بازیابی کو یقینی بنائے اور ائندہ اس طرع کے واقعات کے روکھتام کیلئے سخت اقدامات کرے تاکہ عوام کو اعتماد بحال ہو سکے انہوں نے مغوی کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مسلم لیگ ن کے جانب سے بھر پور تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔


