اہم خبریںپاکستان

سندھ اسمبلی کے اندر، باہر حریم شاہ کی شادی کے چرچے

سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر آج بھی حریم شاہ کی شادی کے چرچے جاری رہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والوں نے مجھے بدنام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے اس شخص کو پیسے دیے، جس نے سوشل میڈیا پر میرا نام حریم شاہ سے جوڑا ہے۔

پی پی ایم پی اے نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں اپنے خلاف پھیلائے گئے جھوٹ پر درخواست دینے کا اعلان کیا۔

دوسری طرف سندھ اسمبلی کے اندر اور باہربینڈ باجوں کے ساتھ ساتھ حریم شاہ کی پی پی کے وزیر سے شادی کے چرچے بھی رہے۔

احتجاج پر بیٹھے پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے ڈھول کو حریم شاہ کی شادی سے جوڑ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button