کوہلو میں ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

0 31

کوہلو: ۔کوہلو میں ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل اور تحصیلدار عبدالصمد مری نے شہر میں لیویز فورس اور پولیس کے ہمراہ اچانک چھاپہ مار کر خوردنی اشیاء کی قیمتو ں کا جائزہ لیا اور کئی دکانداروں پر جرمانے عائد کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے متواتر کریک ڈاؤن کررہے ہیں اشیاء کی مہنگے داموں فروخت پر سمجھوتا نہیں ہوگا ہر صورت عوام کو ریلیف فراہم کرکے دم لیں گے دکاندار یہ بات نوٹ کریں کہ اب کسی صورت مہنگے داموں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی کسی کو چند پیسوں کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے پرائس کنٹرول کمیٹی یومیہ خوردنی اشیاء کے پرائس کا جائزہ لے رہی ہے تاجر برادی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔ ماہ صیام اور لاک ڈاؤن میں عوام کو مہنگے داموں پھل،سبزیاں،گوشت سمیت دیگر اشیاء خوردنی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر دکانوں میں صفائی کا خاص خیال رکھ کر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے اور شہری بغیر ضرورت بازاروں میں آنے سے اجتناب کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.