ہمایوں نے عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کے ساتھ اپنی یادگاری تصویر شیئر کی
کراچی : نامور اداکار ر ہمایوں سعید نے اپنی ماضی کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔اس تصویر میں ہماریوں سعید کے ساتھ دیگر دو لیجنڈری اداکارائیں بھی موجود ہیں جو عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان ہیں۔ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ یہ تو لاکھ چلے رے گوری کے سیٹ کی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان ساتھ پلے کی ڈائریکٹر مرینہ خان اور ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو موجود ہیں۔ مذکورہ تصویر کو اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ ان ستاروں کی اس تصویر کو لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔