اہم خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی سندھ اوروفاقی حساس ادارے کی سکھر میں مشترکہ کارروائی

جمعے اور ہفتے کی درمیان شب سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے سکھر میں تھانہ پٹنی کے علاقے میں دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر سی ٹی ڈی سندھ اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جنہیں فوری طور پر تعلقہ اسپتال روھڑی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں زخمی دوران علاج ہلاک ہوگئے۔

اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ ہلاک ہونےوالے ملزمان کی شناخت ولایت زیب ولد نوران زیب اور شاہ محمود ولد پیوند خان کے نام سے کر لی گئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button