بین الاقوامی

چین کی سستی برقی کارنے ٹیسلا کمپنی کو پیچھے چھوڑ دیا

بیجنگ  :  چین کی صرف ساڑھے چار ہزار ڈالر مالیت کی سستی الیکٹرک گاڑی نے دنیا میں برقی کاریں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ چین کے سرکاری ادارے ایس اے آئی سی موٹرز کی بنائی ہوئی چھوٹے سائز کی برقی کار صارفین میں بے انتہا مقبول ثابت ہو رہی ہے ۔ ہانگ گوانگ منی ای وی کے نام سے منسوب گاڑی امریکا کے کارساز ادارے جنرل موٹرز کیساتھ تعاون سے تیار کی جا رہی ہے ۔اس شراکت داری کو مقامی طور پر وولنگ کہا جاتا ہے ۔ گزشتہ ماہ چین میں سستی برقی کاروں کی فروخت ٹیسلا کے مقابلے میں دگنی تھی ،پاکستانی 8لاکھ روپے (4500 ڈالر)کی ہانگ گوانگ منی ای وی سب سے زیادہ مقبول گاڑی ہے ، اس کا ایئر کنڈیشنر ماڈل پانچ ہزار ڈالر کا ہے ۔ گاڑی کو گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا ، اسکی رفتار کی حد سو کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس میں بمشکل چار افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ ہانگ گوانگ منی ای وی نے گزشتہ سال کے آخری چھ ماہ میں ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیاں فروخت کیں جبکہ شنگھائی میں بننے والی ٹیسلا کی ماڈل تھری گاڑیوں کا پہلا نمبر تھا۔واضح رہے کہ امریکاکے بعد چین ٹیسلا کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ ہے ۔چائنا پسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 میں ہانگ گوانگ منی کی 25778 گاڑیاں جبکہ ٹیسلا کی کُل 13843 گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔مستقبل میں ہانگ گوانگ منی ای وی چین سے باہر بھی ملنا شروع ہو جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button