کھیل

لاہور قلندرز کے 157 رنز کے جواب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ

کراچی: پی ایس ایل 6 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ملتان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ساتویں میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو سہیل خان، شاہنواز اور کارلوس بریتھ ویٹ نے پاور پلے میں نپی تلی بولنگ کی جس کے بدولت لاہور قلندرز دو وکٹ گنواکر صرف 25 رنز بناسکی۔

فخرزمان 9 رنز بنانے کے بعد شاہنواز دھنی کا شکار بنے اور کپتان سہیل اختر کی وکٹ 7 رنز پر کارلوس بریتھ ویٹ کے حصے میں آئی تاہم اپنے کیریئر کی بترین فارم میں دکھائی دینے والے محمد حفیظ نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا اور 26 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

پی ایس ایل 6 میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جوئے ڈین لی نے بھی ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم وہ 31 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے اور بین ڈنگ صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

محمد حفیظ 35 گیندوں پر 60 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ ویزے 13 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ سمت پٹیل 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کارلوس بریتھ ویٹ ، شاہنواز دھنی نے 2،2 اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button