پاکستان کا قطر سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا معاہدہ، 316 ملین ڈالر بچت
اسلام آباد: قطر اور پاکستان کے درمیان ایل این جی کی قیمت میں کمی کا معاہدہ ہوگیا ہے جس سے پاکستان کو 316 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔
قطری حکومت ایل این جی کی قیمت 11 ڈالر فیMMBT سے کم کرکے9 ڈالر کرنے پر رضامند ہوگئی ہے جس سے پاکستان کو 316ملین ڈالر کے لگ بھگ رقم کی بچت ہو گی، اس حوالے سے معاہدہ کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیرتوانائی عمرایوب اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی سعد بن شریدالقابی نے اسلام آباد میں ایوان وزیراعظم میں ہونیوالی تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک تھے۔
معاہدے کے تحت قطر پاکستان کو 10 سال کیلئے 3 ملین ٹن ایل این جی فراہم کریگا اور پرانی قیمت کے مقابلے میں نئے معاہدے میں پاکستان کو 316ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔ قیمت کے حوالے سے ہر چار سال بعد اس معاہدے میں تجدید ہوسکے گی۔
