بین الاقوامی

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ99لاکھ 47ہزار721ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں

جو 25 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ99لاکھ 47ہزار721ہو گئی۔امریکہ 3کروڑ35لاکھ90ہزار481 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے

جبکہ بھارت 3کروڑ82ہزار778 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ82لاکھ 43ہزار483 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ26ہزار278، ترکی میں 53 لاکھ93ہزار248، روس میں 53لاکھ25ہزار940 اور برطانیہ میں 47لاکھ 691 تک پہنچ گئی ہے۔

ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 43لاکھ50ہزار564 اور اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ55ہزار700 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button