اہم خبریںپاکستان

سینیٹ اجلاس: حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا سینیٹر عثمان کاکڑ کی شہادت کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

سینیٹ اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی شہادت کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ کر دیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے معاملے پر اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

جمعہ کے روز اجلاس کے دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر شفیق ترین نے کہا کہ پارٹی کے راہنما سینیٹر عثمان کاکڑ کو اپنے ڈرائنگ روم میں زخمی حالت میں پائے گئے اور جب انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تو انہوں نے بتایا انہیں سر پر شدید چوٹ آئی ہے اور دماغ کی سمت خون کی رسائی نہیں ہو رہی ہے جس کے بعد انہیں آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق سر پر چوٹ بہت شدید ہے اور یہ برین ہیمرج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ ان کے گھر میں 2/3 بندے گھسے ہیں اور اس وقت گھر میں صرف چھوٹی بیٹی موجود تھی انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ طبی موت نہیں بلکہ ان کو شہید کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے کیونکہ مرحوم نے اپنی آخری تقریر میں کہا تھا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں

اس واقعے کے حوالے سے ایک انکوائری کمیشن بنایا جائے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس سانحے کے بعد مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے ملاقات کے موقع پر اس کی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا اور پارٹی کی قیادت نے بھی اس واقعے کی تحقیقات کرنے کا کہا تھا۔ اس موقع پر قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ اس سانحہ کے بعد ایوان نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس پیش کیا تھا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button