
کوئٹہ (سٹی رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون بچے سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ وندر کے علاقے میں تیز رفتار کوچ سڑک کے کنارے کھڑی وین کے ساتھ ٹکرانے سے کوچ میں سوار 10 سالہ بچہ اور خاتون موقع پر جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اسی طرح اوتھل کے علاقے میں تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے گزشتہ شب پنجگور میں ایرانی پٹرول سے لوڈ زمباد گاڑیاں ٹکرانے سے ان میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جھلس کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 2 کی شناخت ساجد اور اسامہ کے نام سے کی گئی جب کہ 2 نعشوں کی شناخت نہیں ہوئی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے



