اہم خبریںبلوچستان

سلیکٹڈ حکومت پر عوام کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کا بھی اعتماد اٹھ رہا ہے، مولانا واسع

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے تمام حربوں کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن عوام کے پاس جا کر سلیکٹیڈ حکومت کی کرتوت کو عوام کے سامنے لائے گی ، صوبے کے عوام شٹر ڈاﺅن ہڑتال کو کامیاب بنائیں ااور مظاہرے میں شرکت کو یقینی بنائیں ، اب تو سلیکٹڈ حکومت پر عوام کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کا بھی اعتماد اٹھ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بروز جمعہ کوئٹہ میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال اور احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور شرکت کریں کیونکہ نا اہل اور سلیکٹیڈ حکومت اپوزیشن کے بغیر ایوان میں بجٹ کو پاس کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر اپوزیشن جماعتیں عوام کے پاس جانے کے ساتھ ساتھ عدالت سے بھی رجوع کریں گی کیونکہ موجودہ بجٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس بجٹ کو اپوزیشن جماعتوں اور عوام نے مسترد کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تو حکومتی اتحادی بھی اپنی حکومت سے نالاں ہیں اور جام کمال کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کس قدر اہل حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ناکام اور سلیکٹیڈ حکومت کو پہلے تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ تسلیم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button