
راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر ) انٹرنیشنل اولمپک ڈے پیرا آرچری چیمپئن شپ کا ٹائٹل جھنگ کے قاسم طاہر جنجوعہ نے اپنے نام کرلیا، انہوں نے 70میٹر شوٹنگ رینج مقابلوں میں گولڈمیڈل حاصل کیا۔ 30میٹر ڈس ایبلڈ کیٹیگری میں پشاور کی حسنہ بیگم اور بلائنڈ کیٹیگری میں راولپنڈی کے تنویر احمد نے طلائی تمغے جیت لیے ۔ 30میٹر ڈس ایبلڈ کیٹیگری میں جھنگ کے عبدالغفور نے سلور اور فیصل نواز نے برانز میڈل حاصل کئے۔بلائنڈ کیٹیگری میں راولپنڈی کے ولیدعزیز نے چاندی اور پشاور کے فیضان خٹک نے کانسی کاتمغہ جیتا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20سے زائد معذور اورنابینا تیر اندازوں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان نے ڈپٹی ڈی جی شاہداسلام، پیراآرچری کمیٹی کے صدرمنظرشاہ، سیکرٹری طاہر ملک اورپنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امان اللہ شان کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے ۔




