بین الاقوامی

ایکواڈور: جیل فسادات میں کم از کم 75 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی بھری ہوئی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات میں کم از کم 75 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جس کا الزام گروہوں کی دشمنی پر ڈالا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لڑائی لڑتے رہے جبکہ پریشانی میں مبتلا قیدیوں کے اہلخانہ ایکواڈور کے مغربی بندرگاہ شہر گویا کویل میں جیل کے باہر خبروں کا شدت سے انتظار کر رہے تھے جہاں حکام کے مطابق 21 افراد ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ سرکاری سنائی جیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر ایڈمنڈو مونکائیو کے مطابق جنوب میں کوئنکا کی جیل میں 33 افراد اور جنوبی امریکی ملک کے وسط میں واقع لاتاکنگا میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

گیانا جیل سے باہر کی چالیس خواتین میں سے ایک 29 سالہ دانیلا سوریا نے کہا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست دی جائے’۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘ہم جانتے ہیں کہ مسائل ختم نہیں ہوئے ہیں کیونکہ وہاں ہر ایک کے پاس فون ہے اور میرا شوہر مجھے فون نہیں کرتا ہے’۔

اس سے قبل انہیں اپنے شوہر ریکارڈو کی جانب سے واٹس ایپ کا ایک آڈیو پیغام موصول ہوا تھا جسے انہوں نے اے ایف پی کو بھی سنایا جس میں ان کے شوہر کہہ رہے تھے کہ ‘یہ مجھے مارنے جا رہے ہیں، مجھے یہاں سے نکالو!’۔

ایکواڈور کے صدر لینن مورینو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فسادات کا ذمہ دار ‘مجرم گروہوں کا متعدد جیلوں میں بیک وقت تشدد کی کارروائیوں میں مصروف ہونا’ قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button