اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والاشخص گرفتار

پشاور : ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجہ لائیو) کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابوبکر عمر نے کہا کہ ’اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں‘، صارف (رمیز راجا لائیو ) وزیراعظم کی شناخت استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ، اس کے خلاف ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم 2016‘ کی دفعہ 419 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button