
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے سربراہ کا خواتین کیخلاف ایسے الفاظ استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔
خاتون جج کیخلاف عمران خان کے بیان پر سول سوسائٹی کی خواتین نے بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا، اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔
خواتین کا کہنا تھا کسی بھی عورت کیخلاف ایسے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں، خاتون جج کیلئے دھمکی آمیز الفاظ ناقابل قبول ہیں۔
مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہیں، خواتین کیخلاف ایسی بیان بازی ناقابل قبول ہے۔



