
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 34 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 141، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 677، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 147، بلوچستان میں 26 ہزار 673، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 827، اسلام آباد میں 82 ہزار 394 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 979 کیسز رپورٹ ہوئے۔




