اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی نے صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ماسک لازمی قرار دیا ہے

0 34

سبی :۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی نے صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ماسک لازمی قرار دیا ہے اور انہوں نے عوام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پیش نظر ماسک ضرور پہنیں شہری بغیر ماسک کے گھروں سے باہر نہ نکلیں خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دکاندار اور سیلز مین بھی ماسک کا استعمال کریں اور بغیر ماسک والے گاہک کو سودا نہ دیں خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ دکان کو بھی سیل کردیا جائے گا اور شہر میں عوام کو ماسک لازمی قرار دینے کے لئے پولیس کی جانب سے اعلان بھی کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.