آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی ٹیلی کانفرنس (آج)ہوگی
اسلام آباد: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی ٹیلی کانفرنس (آج) جمعرات کو ہوگی ،جس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ، باہمی سیریز اور آئی سی سی ایونٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی ٹیلی کانفرنس (آج) جمعرات کو ہوگی ،جس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، ا?ئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ، باہمی سیریز اور آئی سی سی ایونٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کو کرکٹ کے مستقبل کیلئے اہم قراردیدیا۔چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ا?ئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کا اجلاس بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ مستقبل کے حوالے سے ہونے والی حکمت عملی اور فیصلوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے آئندہ کی حکمت کیلئے بہت کام کیا ہے اور جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ہم اپنے ا?ئیڈیاز دیں گے ، اِس موقع پر دوسرے بورڈز سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔وسیم خان کے مطابق کورونا وائرس نے کرکٹ کی دنیا پر غیر معمولی اثرات مرتب کیے ہیں اور اِن حالات میں مہلک وائرس کا مقابلہ مل کر ہی کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وقت میں کرکٹ کو اتحاد کی ضرورت ہے اور ا?ئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ اجلاس دنیائے کرکٹ کو یہ موقع فراہم کررہا ہے۔