
کوئٹہ ( آئی این پی ) پارلیما نی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے سابق سینیٹر اور پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر محمد عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان ایک مخلص اور ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ا یسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں بلوچستان کی آواز ہر فورم پر اجاگر کیا ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمیل عطاءکرے۔




