کھیل
کیوی باؤلر کائیل جیمیسن نے ریکارڈز کے انبار لگا دئیے

لندن ( سپورٹس ڈیسک ) کیوی فاسٹ باؤلر کائیل جیمیسن نے بھارت کیخلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ریکارڈز کے انبار لگا دئیے ۔ وہ پہلی مرتبہ اس طرز کے فیصلہ کن مقابلے میں پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کیریئر کے ابتدائی آٹھ ٹیسٹ میچوں میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ۔ وہ اب تک 43 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھا چکے ہیں۔ ان سے قبل جیک کروو نے ابتدائی آٹھ میچوں میں 41وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ ابتدائی آٹھ میچوں میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے پہلے کیوی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں وہ بہترین باؤلنگ کرنے والے دوسرے باؤلر کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔




