اہم خبریںبین الاقوامی

عازمین حج کے کووڈ ٹیسٹ کیلئے 6 لیبارٹریز نامزد

سعودی حکومت نے عازمین حج کے کورونا ٹیسٹ کے لیے  6 لیبارٹریز   مختص کردیں۔

ذرائع کے مطابق رواں برس پاکستانی عازمین حج کے لیے کورونا ٹیسٹ کرنے کی مجاز 6 لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں موجود سعودی سفارتخانے کے نوٹیفکیشن کے مطابق  پاکستانی عازمین حج جو کسی بھی ائیرپورٹ سے مکہ یا مدینہ روانہ ہوں گے ان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ صرف منتخب شدہ 6 لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ اور اس کی رپورٹ جمع کروائیں۔

 نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے  کسی اور لیبارٹری کا سرٹیفکیٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button