ترکی: وائرس کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار سے متجاوز
انقرہ : ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر صحت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 86 ہزار 306 کیسز رجسٹرڈ جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی کے ہسپتالوں میں تاحال طبی سامان موجود ہے جو مریضوں کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔