• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی

web desk by web desk
August 19, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر، وزیراعظم نے منظوری دیدی

 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کرنے والے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

 حکومت پاکستان نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کر دیا، وزیراعظم آفس سے فیصلے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ندیم جاوید فرانس سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی سند حاسل کرچکے ہیں اور وہ تدریسی شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ملک کے اہم اداروں کی اکنامک مینیجمینٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ندیم جاوید اس وقت بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں جب کہ وہ 2014 سے 2018 تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے۔

ڈاکٹر ندیم جاوید سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی، ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی معاشی کونسل ، قومی معاشی کونسل، وفاقی کابینہ اور وزارت منصوبہ بندی اور اصلاحات کے مشیر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک میں کام کا بھی تجربہ ہے۔

Previous Post

سعید غنی اور شہلا رضا نے صوبائی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا

Next Post

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس دینے کا فیصلہ

Next Post
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس دینے کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس دینے کا فیصلہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.