اہم خبریںپاکستان

حزب اختلاف ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر رضامند

اسلام آباد : اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایجنڈا بلڈوز کرکے جو قانون سازی کی اسے واپس لے۔

اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی سے کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا، اس کے جواب میں اسد قیصر نے کہا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس قانون سازی کے حوالے کمیٹی بنائی جائیگی۔

تفصیل کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تفصیلی بات ہوئی، جس میں حکومت کی طرف سے وفاقی وزرا پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری، علی محمد خان، عامر ڈوگر جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رانا ثناء اللہ، ایاز صادق ، رانا تنویر اور پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف اور شازیہ مری شامل تھے۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد واپس لے، اس پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔ اپوزیشن اپنی قیادت سے مشورہ کرکے اس بارے میں آگے بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 186 ارکان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button