اہم خبریںپاکستان

انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد آپشن ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور مشیر وزیر اعظم بابر اعوان شریک تھے۔

وزیر اعظم کو انتخابی اصلاحات کے ضمن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت، ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button