اہم خبریںکھیل

مشکل دن ہیں مگر اہلیہ بہت ساتھ دے رہی ہیں:حسن

لاہور( سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کے آج کل سخت دن ہیں لیکن اہلیہ ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے اہلیہ کی بھرپور حمایت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل ایک خاندانی مسئلے میں بُری طرح الجھے ہوئے ہیں لیکن اہلیہ اس مسئلے کے حل کیلئے بہت ساتھ دے رہی ہیں۔انہوں نے مداحوں کا بھی ان کے نجی معاملات کا احترام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی کی پی ایس ایل ادھورا چھوڑنے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد میں واپسی کا اعلان کردیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button