اہم خبریںشوبز

عفت عمر کی تعریف پر مریم نواز بھی اداکارہ کو سراہے بنا نہ رہ سکیں

لاہور : اداکارہ عفت عمر نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تعریف کی جس پر لیگی رہنما نے بھی رد عمل میں ان کی ستائش کی۔

عفت عمر نے حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کیے جانے والے جلسوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  مریم نواز کی تعریف کی۔

 عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز  کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ  ’ مریم نواز آپ بے شک عوام کو کھینچنے والی شخصیت ہیں ‘۔

اداکارہ نے  اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کے لیے جیتی رہیں لکھ کر نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

 بعد ازاں عفت عمر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے جواب دیا کہ ’آپ بھی عوام کو کھینچنے والی شخصیت ہیں ‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button