صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے
پشین16اپریل:۔صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے اس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کے مال وجان کے فوری اور بروقت تحفظ کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، عوام کی بھرپور تعاون سے جلد اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے عرضی لاک ڈاؤن کے نفاذ اور احتیاطی تدابیر سے کورونا کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے اْمید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پشین کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کیڈیٹ کالج پشین میں قائم قرنطینہ سینٹر میں کورونا سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ریسٹ ہاؤس پشین میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن عثمان علی خان،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری، ایس پی محمد ایوب اچکزئی،