اہم خبریںبین الاقوامی

میانمار میں سول نافرمانی تحریک، عوام نے ملٹری کے ملکیتی بینک سے پیسے نکلوا لئے

ینگون : میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے، لوگوں نے ملٹری کے زیراہتمام چلنے والے بینک سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔

میانمار کے شہر ینگون میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگ صبح سویرے ہی ملٹری بینک کے باہر جمع ہو گئے اور اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔ بینک نے رقم نکلوانے کی حد کم سے کم کر دی ہے جس پر بینک کے باہر لوگوں نے مظاہرہ بھی کیا۔

مظاہرین نے کہا ہے کہ حکام نے زبردستی ان کی رقم بینک میں روک رکھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button