اہم خبریںکھیل

اسلامک گیمز،پاکستانی خواتین سوئمرز کی فائنل تک رسائی

ترکی میں جاری اسلامک گیمز میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی اور بسمعہ خان  نے فائنل تک رسائی پالی ہے ۔

سومیٹر فری سٹائل  سیمی فائنل میں  جہاں آرا نے اٹھارہ عشاریہ پندرہ سکینڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے برتری ثابت کی، بسمعہ خان نے سومیٹر طے کرنے کے لیےاٹھارہ عشاریہ بیس سکینڈز وقت لیا،فاطمہ عدنان لوٹیا  سومیٹر بیک سٹروک فائنل میں آٹھویں نمبرپر رہیں،ان کا وقت اٹھارہ اعشاریہ انتالیس سکینڈ رہا۔

تفصیلات کے مطابق دو سومیٹرفری سٹائل فائنل میں بسمعہ خان،عدنان لوٹیا، جہاں آرا نبی اور مشال عیشہ حیات ایوب نے پانچویں پوزیشن پائی۔ پچاس میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں بسمہ خان اگلےمرحلے تک رسائی پانے میں ناکام رہیں۔ سومیٹر بریسٹ اسٹروک میں دانیال غلام نبی نے  سییمی فائنل میں جگہ بنائی،چار سومیٹر انفرادی میڈلے میں امان صدیقی بھی سیمی فائنل میں پہنچے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button