بلوچستانپاکستان

ملک میں آج سے پری مون سون کا آغاز، پنجاب اور خیبرپی کے میں بادل برسیں گے

لاہور : ملک میں آج سے پری مون سون کا آغاز ہو گا، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بادل برسیں گے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

شدید گرمی کے بعد موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں کی نوید سنا دی، پنجاب میں آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

اسلام آباد میں شام کو بارش کی توقع ہے، بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button