اہم خبریںبین الاقوامی

امریکی صدر جو بائیڈن پندرہ جولائی سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ریاض : امریکی صدر جو بائیڈن پندرہ جولائی سے سعودی عرب کا دوروزہ دورہ کریں گے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دورے میں صدر بائیڈن سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقا ت کریں گے جبکہ خلیجی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

خلیجی ممالک کے سربراہان کے علاوہ مصر کے صدر، عراقی وزیر اعظم اور اردن کے شاہ بھی شریک ہونگے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن اپنے دورے میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر زور دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button