آفرین فاطمہ کا گھر مسمار کرنے کیخلاف طلبہ سڑکوں پر آگئے

0

نئی دہلی : جے این یو کی سٹوڈنٹ لیڈر آفرین فاطمہ کا گھر مسمار کرنے کے خلاف دلی میں طلبہ سڑکوں پر آگئے۔

نئی دہلی میں یونیورسٹی کے طلبہ نے اتر پردیش حکومت کے خلاف ریلی نکالی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے دف بجا کر اور نعرے لگا کر بی جے پی سرکار کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

دلی پولیس نے پرامن مظاہرہ کرنے والے طالب علموں پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد سٹوڈنٹ لیڈرز کو گرفتار کر لیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں اتر پردیش پولیس نے آفرین فاطمہ کے گھر کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.