بیان واپس نہ لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دونگا: رانا ثناء اللّٰہ

0

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے سابق ہم منصب کے حوالے سے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو خونی کہنے والا بیان واپس نہ لیا اور اسے پُرامن نہ کہا تو میں شیخ رشید کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا۔

انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھتیجے کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کو پوری رات نیند نہیں آئی، انہوں نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دے رکھی ہے، شیخ رشید نے درخواست دی ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ گرفتار کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شیخ رشید کہتے تھے کہ جیل ان کا سسرال اور ہتھکڑی زیور ہے، تو شیخ رشید سسرال جانے سے گھبراتے کیوں ہیں؟ عمران خان فرح گوگی کے وکیل بنے ہوئے ہیں، وہ ایمنسٹی اسکیم بھی گوگی کے لیے لائے، عثمان بزدار صرف نام کے وزیرِ اعلیٰ تھے، انہیں فرح کے ذریعے حکم دیا جاتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.