سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

0

لاہور (آن لائن )لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں موقف اپنایا  کہ لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے خدشات کے باعث  عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔عدالت نے سعد رفیق کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاون اور قیصر امین بٹ کو شہادت کے لیے طلب کر لیا ہے۔احتساب عدالت کے باہر سعد رفیق کے بھائی اور رہنما مسلم لیگ نون خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھا کے لیے جو اقدامات کرنے چاہئیے تھے وہ حکومت نے نہیں کیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت بروقت اقدامات کر کے اپنے وسائل میں کورونا کی اس وبا سے نمٹ رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.