کراچی میں کاروبار 2 روز کے بجائے ایک روز بند رہے گا

0

کراچی  : کورونا وائرس سندھ ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں کاروبار ہفتے میں دو روز کے بجائے ایک روز بند رہے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا، باقی 6 روز کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔

مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شخص کے خلاف آئی جی پولیس اور محکمہ داخلہ کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کورونا کے خلاف جاری کام میں کوئی کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.