امریکی انخلا کے بعد ترک فوج افغانستان میں رہے گی : اردوان

0

انقرہ  : ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ افغانستان سے امریکا واتحادیوں کے انخلا کے بعد ترکی وہ واحد قابل بھروسہ نیٹو کا رکن ملک ہے جو وہاں موجود رہے گا۔

برسلز روانگی سے قبل ترک صدر نے کہاکہ ترکی ہی انخلا کے بعد افغانستان میں استحکام کا عمل جاری رکھنے کیلئے وہاں موجود رہے گا،انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر آج نیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر صدربائیڈن سے تبادلہ خیال کروں گا۔

طیب اردوان نے کہاکہ ہماری خواہش یہ ہے کہ امریکا لیت و لعل سے پاک ایسا روّیہ اختیار کرے کہ جو نیٹو کے اتحاد اور باہمی تعاون میں اضافہ کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.