بلوچستان حکومت زراعت کی ترقی کیلئے زمینداروں کے ساتھ ہر تعاون کیلئے تیار ہے،سیکرٹری زراعت

0 38

لورالائی : صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے زمینداروں کے ساتھ ہر تعاون کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت میر قمبر دشتی نے اپنے پریس بریفنگ میں کیا صوبائی حکومت زراعت کے حوالے سے زمینداروں کی ہر ممکن تعاون اور سہولیات جن میں پانی کے ضائع کو روکنے کیلئے تالاب پائپ لائن نالیاں بنارہی ہے اس سے زمینداروں کی مشکلات کم ہوجائیگی ٹڈی دل کے حوالے سے زراعت نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور ٹڈی دل کے خلاف بروقت کاروائی کرکے زمینداروں کے فیصلوں کو بچایا گیا ہے اس میں پاک فوج نے محکمہ زراعت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے جس پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور محکمہ زراعت کے افسران بھی موجودتھے مارکیٹ کمیٹی کے مسائل کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ جلد ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے تمام مسائل حل کروائیں گے انہوںنے کہا کہ زمینداروں کو یونین کونسل کی سطح پر ٹرئینگ دی جائے تاکہ زراعت کے حوالے سے ان کو زیادہ فائد ے مل سکیں جوبھی فصل کاشت کی جائے اس زمین کی مٹی کا سرکاری لیبارٹری سے مفت ٹیسٹ کروایا جائے گا انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران زیتون کی کاشت کے حوالے سے زمینداروں کو شعور و آگاہی فراہم کریں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اوریاگی ندی اورپٹھانکوٹ ندی کے بارے میں جلد سیکرٹری اری گیشن سے بات کرکے ان پرچیک ڈیمز کے قیام کی بات کرونگا اور زمینداروں کے تمام مسائل کو انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.