ملتان میں 12 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 18 افراد میں کورونا کی تشخیص

0

ملتان : نشتر اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے طبی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 12 ڈاکٹرز اور 6 پیرا میڈکس میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے بتایا کہ نشتر اسپتال کے عملے نے گردوں کے ایک مریض کا علاج کیا تھا، مریض کے انتقال پر اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وارڈ کے تمام متعلقہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ جن افراد کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان تمام لوگوں نے آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.