شہباز شریف کا میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ

0

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو بلا سود قرض دیئے جائیں تاکہ میڈیا ہاؤسز ملازمین کی تنخواہیں ادا کرسکیں،دیگر صنعتوں کی طرح سٹیٹ بینک میڈیا ہاؤسز کے لئے بھی خصوصی سکیم دے ،حکومت میڈیا ہاؤسز کو بلا سود قرض کی فراہمی میں کردار ادا کرے،حکومت میڈیا کے تمام واجبات فی الفور ادا کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو اس وقت گرنے کے قریب ہے ،حکومت کے عدم تعاون اور پابندیاں عائد کرنے کے سبب میڈیا ہاوسز دیوالیہ پن کے دھانے پر ہیں ۔ انہوں نے کہامعاشی بدحالی کی وجہ سے میڈیا ہاؤسز بند ہو رہے ہیں،اٹھارہ ماہ میں معیشت کے دیگر شعبوں کی طرح میڈیا بدترین بحران کا شکار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا ،حکومت کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کو سپورٹ کی اشد ضرورت ہے ،عوام کو آگاہ کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے،کورونا کے خلاف جنگ میں میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے،میڈیا ہاؤسز کو معاشی مشکلات کے باعث میڈیا ورکرز بے روزگار ہو رہے ہیں، کئی خاندانوں کا چولہا بجھ چکا ہے، معاشی بدحالی سے میڈیا ہاؤسز پریشان ہیں، حکومت میڈیا انڈسٹری کے لئے ریلیف پیکج کا فوری اعلان کرے،جمہوریت آزاد میڈیا کے بغیر نامکمل ہے، میڈیا کو بچانا جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.