اہم خبریںپاکستان

کورونا مزید 57 افراد کی جان لے گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1502 نئے مریض

اسلام آباد :  کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 391، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 296، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 972، بلوچستان میں 18 ہزار 898، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 923، اسلام آباد میں 42 ہزار 279 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button