شوبز

آمنہ الیاس غریبوں کی مدد کیلئے میدان میں کو د پڑیں

لاہور ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس ہمیشہ سماجی مسائل کو سامنے لانے اور انہیں حل کرنے سے متعلق منفرد انداز میں تجاویز پیش کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو غریبوں کی مدد کے بدلے ان کی تضحیک کئے جانے کے مسائل کو اجاگر کرنے سے متعلق ہے ۔ویڈیو میں وہ دو غریب افراد کو 5ہزار روپے کا نوٹ دے کر ان کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز بناتی دکھائی دیں اور ویڈیوکے آخر میں غریبوں کی مدد کے بدلے ان کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر یا ویڈیوز بنوانے والے افراد کیلئے پیغام لکھا کہ اگلی بار وہ جب کسی کی مدد کریں تو کیمرا کو نہ نکالیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button