شوبز
میرے بچوں کے اغوا میں ملوث خاتون گرفتار ہوگئی، ماڈل صوفیا مرزا

ماڈل و اداکارہ صوفیا مرزا نے انسٹاگرام ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو 10 سال قبل اغوا کرنے والے گروہ میں شامل مرکزی ملزم خاتون کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا۔
صوفیا مرزا نے انسٹاگرام پر 2 منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں اس بات پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی بعد بلآخر ان کے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ میں شامل مرکزی خاتون ملزم گرفتار ہوگئیں۔
اداکارہ کے مطابق ایف آئی اے نے مرکزی ملزمہ صدف ناز کو پاکستان سے دبئی منتقل ہوتے وقت ایئرپورٹ پر گرفتار کیا، جو کہ ان کے بچوں کی جعلی ماں بنی ہوئی تھیں۔
اداکارہ نے اپنے بچوں کے اغوا سے متعلق بتایا کہ ان کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور نے خاتون صدف ناز اور ان کے دیگر دو ساتھیوں سے مل کر ان کے بچوں کو پاکستان سے اغوا کرکے دبئی اسمگل کیا۔




